وزیر آباد: حساس ادارے کی گاڑی ٹکرانے سے کار سوار میاں بیوی2 بیٹیوں سمیت جاں بحق
وزیرآباد(نا مہ نگار)ٹریفک حادثے میں میاں بیوی 2 بیٹیوں سمیت جاں بحق‘ بتایا جاتا ہے کہ گجرات قاسم پورہ ریلوے روڈ کے 50سالہ شخص محمد اکرم اپنے بیوی بچوںکے ہمراہ اپنی گاڑی پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالی حساس ادارے کی گاڑی نمبری GTO344 کا ٹائرپھٹ گیا جو بے قابو ہوکر دوسری طرف سے آنیوالی کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں موجود عبادت اکرم،24سالہ علیزے اکرم ، اسکی والدہ 42سالہ تبسم اکرم اور والد محمد اکرم شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی خاطر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے جان کی بازی ہار گئے۔