محکمہ صحت خیبر پی کے نے 24 منصوبوں کیلئے 4 ارب کے اضافی فنڈز مانگ لئے
پشاور ( نوائے وقت رپورٹ) محکمہ صحت خیبر پی کے نے 24 منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز مانگ لئے۔ دستاویز کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ جاری منصوبوں کیلئے 4 ارب روپے کے اضافی فنڈز درکار ہیں۔ کوہاٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کیلئے 50 کروڑ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ حادثات کیلئے 10 کروڑ روپے، باچا خان میڈیکل کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کیلئے 20 کروڑ روپے درکار ہیں۔ محکمہ صحت نے چیف کوآرڈی نیشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ بھیج دیا۔