نارووال: دن دیہاڑے اغوا ہونیوالی 12سالہ طالبہ دس گھنٹے بعد بازیاب
نارووال(نامہ نگار)دن دیہاڑے اغواء ہونے والی 12سالہ طلبہ نمرہ کو پولیس نے دس گھنٹوں میں بازیاب کروایا لیا اور مرکزی ملزم سمیت3 گرفتار ،ڈی پی او نارووال عمران کشور ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز موضع بھلا پنڈ سے دن دیہاڑے اغواء ہونے والی 9ویں کلاس کی طلبہ کو اسی گائوں کے چار افراد جن میں مرکزی ملزم چارافراد اعجاز احمد عرف جج‘احمد،سرور عالم عرف پپو،مشتاق عرف سعید کے خلاف مقدمہ درج کیا ڈی پی او نارووال نے مظاہرہ کرنے والوں سے وعدہ کیا تھاکہ پولیس شام تک ملزمان نہ صرف گرفتار کرے گی بلکہ بچی بھی برآمد کروا لی جائے گی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے دو ملزمان کو پہلے اور مرکزی ملزم اعجاز عرف جج کو پسرور کے علاقہ میں ریڈ کرکے نہ صرف گرفتار کر لیا بلکہ بچی بھی باحفاظت بازیاب کروالی علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارکردگری کو سراہا ۔