امریکہ کا دبائو پہلے قبول کیا نہ اب کرینگے، دفاع کا حق حاصل ہے، سینٹ اور عام انتخابات وقت پر ہونگے: خواجہ آصف
ڈیووس (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا سینٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ ڈیووس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایٹمی پالیسی امریکہ سے پوچ کر نہیں بنانی نہ ہی پوچھ کر ترمیم کرنی ہے۔ ہمیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، امریکہ کا دبائو نہ پہلے قبول کیا نہ اب کریں گے۔