شٹ ڈائون کے خاتمے کیلئے امریکی کانگرس میں بل منظور، صدر نے دستخط کردیئے
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی کانگرس نے شٹ ڈائون کے خاتمے کے لئے بل منظور کرلیا اور صدر ٹرمپ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ایوان نمائندگان میں بل کے حق میں 266 جبکہ 150 مخالف ووٹ پڑے۔ ٹرمپ نے بل پر دستخط کردیئے ہیں۔ حکومتی جماعت ریپبلکن اور اپوزیشن ڈیموکریٹس کے درمیان ڈیل کے بعد امریکی سینٹ نے تین روز سے جاری شٹ ڈائون کو ختم کرکے حکومتی امور بحال کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 4 روز قبل شٹ ڈائون اعلان کیا گیا تھا جس میں تمام وفاقی اداروں کو بند کرکے ہزاروں ملازمین کو بغیر اجرت کے گھر بھیج دیا گیا تھا۔ 100 لوگوں کے ایوان میں 81 سینیٹرز نے اس حق میں ووٹ دیا کہ اخراجات کا بل منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو اجازت دی جائے کہ وہ تمام امور معمول کے مطابق بحال کرسکے جبکہ 18 سینیٹرز نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔