بھارت میں 79 فیصد خواتین اور 78 فیصد مرد بیٹی کی خواہش رکھتے ہیں: سروے
نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق بھارت میں تقریباً 79فیصد خواتین اور78فیصد مرد چاہتے ہیں کہ ان کے خاندان میں کم از کم ایک بیٹی ضرور ہو جبکہ بھارت میں ایسے شادی شدہ جوڑوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو بیٹی کی خواہش رکھتے ہیں تاہم تازہ سروے رپوٹ میں معلوم ہوا ہے کہ سال2005 اور 2006 میں اسی طرز کے کیے گئے سروے ریکارڈ کے مقابلے میں حالیہ تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو مزید بڑھ رہا ہے سروے رپوٹ کے مطابق بھارت میں شہری علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مقابلے میں چھوٹے طبقوں اور دہی علاقوں میں رہنے والے لوگ اور وہاں موجود مسلمان جوڑوں میں اس خواہش کی شدت زیادہ ہے کہ ان کے ہاں ایک بیٹی ضرور ہو تاہم بھارت میں مختلف ریاستیں ایسی بھی ہیں جہاں بیٹوں کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ سروے کے مطابق بھارت میں 82 فیصد خواتین اور83فیصد مرد یہ خواہش رکھتے ہیں کہ ان کے خاندان میں ایک بیٹا ضرور ہو۔