پالیسیوںپر اختلاف: شیوسینا کا 19برس بعد بی جے پی سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کی مرکزی حکومت میں شامل بی جے کی اتحادی جماعت شیو سینا نے انتیس سال بعد بی جے پی سے اپنا اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روزشیوسینا کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ دو ہزار انیس کے عام انتخابات اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات اکیلے اور اپنے دم پر لڑے گی-اس طرح بی جے پی اور شیو سینا کا انتیس سال پرانا اتحاد کچھ ماہ بعد ختم ہو جائے گا-مرکز میں نریندر مودی کی حکومت میں شیو سینا سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے- پچھلے کئی ماہ سے شیو سینا کے موجودہ سربراہ اور دیگر رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں اور رویے پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں- ریاستی حکومت کی پالیسیوں پر بھی شیو سینا کو اعتراض ہے اور خاص طور پر کسانوں کے قرضے کی معافی کے معاملے پر شیوسینا مہاراشٹر کی ریاستی حکومت پر کہ جس کے وزیراعلی بی جے پی کے فڑنویس ہیں، تنقید کرتی رہی ہے-دوسری جانب شیوسینا کے اعلان کے بعد ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلی فڑنویس نے کہا ہے کہ شیوسینا کے ساتھ بی جے پی کی قیادت والی ان کی حکومت، اپنی مدت پوری کرے گی- بی جے پی سے اتحاد ختم کرنے کے شیوسینا کے اعلان کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے-مبصرین کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے شیو سینا کو تشویش ہے اس لئے وہ اب پہلے کی طرح اپنی الگ شناخت اور پہنچان رکھنا چاہتی ہے۔