بلا ول بھٹو سو ئیز ر لینڈ روانہ عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کر ینگے
کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور نائب صدر پی پی پی پی سینیٹر شیری رحمان آج ڈیووس روانہ ہو گئے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کا اڑتالیس واں سالانہ اجلاس ہورہا ہے۔عالمی اقتصادی فورم میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر دونوں رہنمائوں کی عالمی رہنمائوں اور عالمی داروں کے سربراہان سے ملاقات متوقع ہے ۔
بلا ول روانہ