متعدد وارداتیں‘ شہری لاکھوں کی نقدی‘ زیورات سے محروم
لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ ڈاکوؤں نے کاہنہ کے علاقہ میں اعظم کی فیملی کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 7 لاکھ روپے مالیت، غا زی آ با دکے علاقے میںخالد کی فیملی سے4لا کھ 20 ہزار روپے مالیت، سبز ہ زار کے علاقہ میںافضل کے گھر سے3لاکھ 75 ہزار روپے مالیت، نواب ٹائون کے علاقہ میں ند یم کے گھر سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت، شمالی چھائونی کے علاقہ میںشہزاد کے گھر سے 2لا کھ روپے مالیت، شیراکوٹ میںاحسن کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ڈیفنس اے میں اختر سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ حدت کالونی میں فیضان سے ایک لاکھ روپے،گرین ٹائون میں منان سے 83ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں جلال الدین سے 70ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں عامر وقاص سے 36 ہزار روپے اور موبائل فونڈ یفنس بی میں عاطف علی سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں رانا ادریس سے 17ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ ملزموں نے با دامی باغ میںسے شہباز، مصطفی ٹائون میں سے خر م کی گاڑیاں جبکہ جوہرٹائون میں سے حسین علی، لٹن روڈ میں امجد بوبی، مغلپورہ میں عاصم علی، پرانی انارکلی میں واصف شہزاد، چوہنگ میں مرتضی علی، نواب ٹائون میں وحیداختر، سبزہ زار میں فاخربٹ، ٹائون شپ میں شاہدعلی،جنوبی چھائونی میں سے وسیم اختر، ساندہ میں نوراللہ،گلشن اقبال میں سے عمران کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔