مرکنٹائل ایکس چینج میں 4.794 ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں پیر کو پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,354 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.794 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,495 رہی،سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.295 ارب روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 948.449 ملین روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 853.499 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 628.759 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 378.587 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 332.190 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 119.454 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 172.099 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 37.322 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 24.420 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.040 ملین روپے رہی۔