وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ لیہ کی۔۔۔۔۔۔۔۔ جھلکیاں
(محمد نوید شاہ سے)
٭…تقریب میں شرکت کے لئے وزیراعلیٰ پہلے بذریعہ جہاز ملتان ایئرپورٹ پہنچے۔ بعدازاں وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر لیہ پہنچے۔
٭…وزیراعلیٰ نے پنڈال میں 1 بجے پہنچنا تھا مگر وہ پنڈال میں ساڑھے 3 بجے پہنچے۔
٭… وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل ہی پنڈال عوام سے کھچا کھچ بھر گیا تھا۔
٭… جلسہ گاہ میں رکھی گئی کرسیاں کم پڑ گئیں جبکہ عوام وزیراعلیٰ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے اور خطاب سننے کے لئے درختوں‘ کھمبوں اور مقامی عمارتوں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔
٭… پنڈال میں 4 بڑی سکرینیں بھی لگائی گئی تھیں
٭… پنڈال میں لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا تھا
٭… قریبی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر پولیس کے چوکس اور مسلح کمانڈوز موجود رہے۔
٭… وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران ملتانی میں تین فقرے بولے تو عوام نے ان کے لئے تالیاں بجا کر پذیرائی بخشی
٭… جلسہ گاہ کی نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں سے بھی مدد لی گئی تھی۔
٭… سٹیج سے مسلسل مسلم لیگ ن کے مختلف نعرے لگائے جاتے رہے۔
٭… ملتان سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما سابق ایم این اے شیخ طارق رشید‘ چودھری وحید ارائیں‘ ایم این اے عبدالغفار ڈوگر اور ملک انور علی جلسہ میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر وہاں پہنچے۔
٭… جلسہ کے دوران پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور لیہ سے سابق ٹکٹ ہولڈر چودھری اعجاز احمد گل نے اپنی پارٹی چھوڑکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا تو وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کھڑے ہو کر ان کا سٹیج پر استقبال کیا۔