سی ڈی سی بورڈ کی ازسرِ نو تشکیل، معین ایم فدّا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب
کراچی(کامرس رپورٹر) سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی )کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ازسرِ نو تشکیل دیا گیا ہے جس میں اب4 انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز معین ایم فدّا، سید مسعود علی نقوی، سید ماجد علی اور عقیل احمد ناصر جبکہ 6 شیئر ہولڈرز اداروں کے نمائندہ ڈائریکٹرز ڈاکٹر عامر متین، عابد علی حبیب، فرید ملک، محمد طارق رفیع، شاہنواز محمود، شہزاد چامڈیااور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد دیوان شامل ہیں۔ بعد ازاں سی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے18 جنوری کو منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر معین ایم فدّا کو سی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹرز حسین لوائی، احسن محمد سلیم، محمد یاسین لاکھانی اور شاہد غفار کی سی ڈی سی کی ترقی اور کامیابی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔