حج درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
ملتان (نامہ نگار خصوصی) حج درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 23 جنوری تک ملک بھر کے بینکوں میں تین لاکھ 23 ہزار 899 حج درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ جبکہ سرکاری سکیم کے تحت 1 لاکھ 19 ہزار افراد فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے قرعہ اندازی 26 جنوری کو کی جائے گی جس کے بعد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔