ایک تصویر ایک کہانی……
لاہور کے معروف نولکھا چوک کی یہ تصویر جس پر جوتے فروخت کرنے والوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ پنجاب حکومت جہاں میٹرو اورنج ٹرین کا منصوبہ مکمل کر رہی ہے اور عوامی سہولت کے لئے کام ہو رہا ہے۔ وہاں وزیراعلیٰ شہباز شریف کو اس طرف بھی نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ ریڑھی بانوں کی وجہ سے نولکھا چوک میں ہمیشہ ٹریفک جام رہتی ہے۔ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور ریڑھی بان بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہم ماہوار عملے کو پیسے دیتے ہیں۔ اس لئے ہمیں سڑک سے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔ وزیراعلیٰ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور نولکھا چوک کو صاف کرائیں تاکہ یہاں ٹریفک کا مسئلہ نہ بنے اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔(فوٹو:اعجاز لاہوری)