ملک نثار احمد کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے عوام علاقہ کی تقدیر بدلے گی : طاہرصادق
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)موضع بھوئی گاڑکی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک نثاراحمداپنی برادری اوردوست احباب سمیت ن لیگ سے علیحدگی اختیارکرکے میجرطاہرصادق کی قیادت میںپی ٹی آئی میںشامل ہوگئے،اس سلسلہ میںانہوںنے اپنے آبائی گائوںبھوئی گاڑمیںایک بھرپورشاندارعوامی استقبالیہ کاانعقادکیا،جس میںپی ٹی آئی کورکمیٹی کے ممبرسابق ضلع ناظم اٹک میجرطاہرصٓادق نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،استقبالیہ کی صدارت حاجی ملک عبدالرزاق نے کی،جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مولنامفتی عبدالباسط نے انجام دیئے،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میجرطاہرصادق نے کہاکہ میںنے اپنے دورنظامت میںضلع اٹک کے طول وعرض میںواقع تمام دیہاتوںسے پسماندگی کے خاتمہ کیلیئے قابل عمل اقدامات کیئے،اورھزاروںافرادکوپنجاب حکومت کے مختلف اداروںمیںملازمتیںدلواکرانکے گھروںمیںخوشحالی کی قندیلیںروشن کیں،یہی وجہ ہے کہ 2015ء کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع اٹک کے منتخب نمائندگان کی اکثریت نے ضلع کی چیرمینی کے الیکشن میںحکومتی امیدوارکے مقابلے میںہمارے گروپ کی امیدوارمحترمہ ایمان وسیم کوواضح اکثریت کے ساتھ کامیاب کرایا،میجرطاہرصادق نے بھوئی گاڑگاوںمیںملک محمدداود،ٹھیکیدارمحمدصفدر،ملک شوکت نواز،ملک مـحمدمرزا،اورانکی برادری کے تمام افرادکے بھرپورتعاون کاخصوصیت کے ساتھ ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ملک نثاراحمدکی برادری سمیت ہمارے گروپ میںشمولیت کافیصلہ بھوئی گاڑاورجڑواںعلاقوںکے لوگوںکی تقدیربدل کررکھ دے گا،انہوںنے کہاکہ حالات وقرائن اس بات کی گواہی دے رہے ہیں،کہ عمران خان آئندہ ملک کے منتخب وزیراعظم ہونگے،انہوںنے کہاکہ جب عمران خان وزیراعظم ہونگے توضلع اٹک کاہرفردوزیراعظم ہوگا،انہوںنے کہاکہ ہمیںعلاقائی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کرنے کاسلیقہ آتاہے،اورہم عوامی حقوق بڑے بڑے افسروںسے چھین کرحاصل کرنے کابھی گرجانتے ہیں،اس موقع پرحلقہ کونسلرعبدالرشید،سابق ضلعی صدرخان صداقت علی خان،شفقت خان طاہرخیلی،اسدخان طاہرخیلی،چیئرمین حسن فردوس کاشمیری،چیئرمین سلیم خان،چیئرمین سیدزاہدحسین شاہ،اورمیزبان ملک نثاراحمدنے بھی خطاب کیا،اوراعلان کیاکہ نبی ؐکی ختم نبوت کے قوانین پرڈاکہ ڈالنے والے سیاسی عناصرکوکسی صورت معاف نہیںکیاجائے گا،قبل ازیںمیجرطاہرصادق جب بھوئی گاڑپہنچے توملک نثاراحمد،ملک محمدمرزا،عبدالرشید،ملک صابرحسین،اورملک شوکت نوازکی زیرقیادت سینکڑوںشخصیات اورپرجوش نوجوانوںنے ان پرپھولوںکی پتیاںنچھاورکرکے انکاشانداراستقبال کیا۔