نوجوان نے روکنے پر پولیس ملازم کی وردی پھاڑ دی ،مقدمہ درج
کلر سیداں(نامہ نگار) پولیس کے اہلکار دوران گشت مہیرہ سنگال موجود تھے کہ کلر سیداں کی جانب سے ایک موٹر سائیکل بدون نمبر ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آیا، جسے روکنے کا اشارہ کیا جو نہ رک سکا جس کو باامداد ہمرائیاں کچھ دور جا کر روک لیاجس نے بعد دریافت اپنا نام علی نصیب سکنہ لونی بازداراں بتایا ۔ باز پرس کرنے پر مذکورہ شخص پولیس پارٹی کیساتھ الجھ پڑا اور ملازمین کیساتھ دست و گریبان ہو نے لگا کہ میں اپنے موٹر سائیکل کو آپ لوگوں کے حوالے نہیں کرونگااور نہ ہی تھانے لے جانے دونگا۔اس دوران مذکورہ شخص نے پولیس پارٹی کیساتھ الجھتے ہوئے ہمرائی کانسٹیبل بلال حیدر کی جرسی پکڑ لی اور پھاڑ دی ۔کلر سیداں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔