2کلو سے زیادہ گردہ چرس برآمد،سمگلر ملزمہ گرفتار
حضرو: )نمائندہ نوائے وقت (اٹک خورد پولیس نے پشاور سے رولپنڈی سمگل کی جانے والی 2کلو سے زیادہ گردہ چرس پکڑ کر ملزمہ کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک عبادت نثار اور ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق کی طرف سے منشیات کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران اٹک خورد پولیس کو منجر خاص نے اطلاع دی کہ ایک عورت ہائی ایس نمبری MRRA-069پشاور کی جانب سے آرہی ہے جس پر پولیس نے گاڑی کو روک کر فرنٹ سیٹ پر بیٹھی عورت حنا بی بی کی تلاشی لی تو اس سے 2200گرام گردہ چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے 9Cکا مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ۔