ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کی فتح جنگ میں کھلی کچہری
فتح جنگ (نامہ نگار) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کی کھلی کچہری عوام اراضی کمپیوٹر سنٹر ،واپڈااور سوئی گیس کے اہلکاروں کے خلاف پھٹ پڑے متعدد سرکاری محکموں کے افسران نے کھلی کچہری میں شرکت ہی نہیں کی، سرکاری منصب کے اختیارات کو ناجائز طور پر استعمال کرکے کرپشن کوفروغ دینے والے افسران ہوں یا اہلکاران قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکیں گے ہمارا کام عام لوگوں کو سرکاری چھتری تلے زیادتی کا نشانہ بنانے والے افسران واہلکاروں کو راہ راست پر لانا ہے ان خیالات کا ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عارف رحیم نے میونسپل کمیٹی ہال فتح جنگ میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب کی خصوصی ہدایات پر لگائی گئی کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری امیر عباس ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق محمود بسرا ،سرکل آفیسر غلام اصغر چانڈیو سمیت دیگر بھی موجود تھے ریجنل ڈائریکٹر نے شرکاء کی شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کراتے ہوئے تحصیل فتح جنگ میں اراضی کمپیوٹر سنٹر سمیت دیگر محکموں کے اندر کرپشن کی شکایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق محمود بسرا کو ماہانہ سطح پر عوامی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹاسک بھی دے دیا کھلی کچہری میں محمد اقبال نے پولیس کے خلاف رشوت جبکہ سرفراز نے شکایت کی کہ میں نے چار کنال اراضی فروخت کی اور انتقال 9کنال کا کر دیا گیا صفدر نامی شہری نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں آئے روز اضافے کی شکایت کی سابق ناظم سردار اویس خان بنگونے بتایا کہ اراضی کمپیوٹر سنٹر کے سابق اے ڈی ایل آر عبدالمجید جٹ نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا تھا مالک زمین نے اراضی فروخت ہی نہیں کی اور اس کی قیمتی زمین آگے ٹرانسفر کردی گئی ملک فاروق اعوان نے کہا کہ سی پیک کیلئے لی جانے والی زمینوں کی قیمت ادا نہیں کی گئی کمپیوٹر سنٹر میں عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں کئی سال گزر جانے کے باوجود تحصیل کا پورا ریکارڈ سکین نہیں کیا گیا اور کمپنی کا ٹھیکہ بھی ختم ہو گیا ہے حاجی محمد افضل نے کہا کہ اینٹی کرپشن میں درخواست دینے والے سائلین کو انصاف کیلئے سالوں انتظار کرنا پڑتا ہے رشوت کے خاتمے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیںحاجی ذوالفقار بلوچ اور سردار قدیر خان نے محکمہ سوئی گیس اور واپڈا کے خلاف عوامی سطح پر پائی جانے والی مشکلات اور اہلکاروں کی رشوت کے حوالے سے افسران کو آگاہ کیا کھلی کچہری میں حاجی عامر مسعود خان ،ٹھیکیدار افتخار احمد ،ساجد ،ممتاز ،فدا حسین ،ثاقب نواز خان و دیگر نے بھی مختلف محکموں کے خلاف شکایات کیں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق محمود بسرانے بتایا کہ اے ڈی ایل آر عبدالمجید جٹ کے خلاف پہلے بھی ایک مقدمہ اٹک میں درج ہے جبکہ اس کے خلاف دوسری ایف آئی آر اسی ہفتہ کے دوران درج ہو جائے گی اس موقع پر ملک غلام قادر آف حطار ،کونسلر ایم سی حاجی رفیع چھاچھی ،ملک سجاد ،چیف آفیسر خان بادشاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔