معصوم پری زینب کے قاتلوں کو سر عام تختہ دار پر لٹکایا جائے
اٹک(نامہ نگار)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع اٹک کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس زیر صدارت سابق ضلعی صدر ایپکا اٹک و محکمہ تعلیم کے سابق ملازم شیخ غیاث احمد صدیقی منعقد ہوا ،اجلاس میں قصور میں ہونے والے وقوعہ میں معصوم پری زینب بی بی کا ظالمانہ قتل کو انسانیت سوز واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی پروز مذمت کی گئی ہے ، اجلاس میںضلعی صدر ایپکا اٹک نور احمد اعوان نے مسلم لیگ(ن) کی مرکزی اور صوبائی حکومت پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت وقت قصور کی معصوم پری زینب کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے سرعام کھلے میدان میں والدین اورعوام کے سامنے تختہ دار پر لٹکایا جائے اور پھانسی دی جائے ۔
جیولرز اور منی چینجرز کے مالکان اپنی سکیورٹی کیلئے انتظامات کر لیں،راجہ فیاض الحقحضرو: )نمائندہ نوائے وقت (ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق نے کہا ہے کہ جیولرز اور منی چینجرز کے مالکان اپنی سکیورٹی کے لئے انتظامات کر لیں سکیورٹی بہتر نہ ہوئی تو مقدمات درج کریں گے تاجروں کے تعاون سے ہی جرائم میں کمی واقعہ ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو کے جیولرز اور منی چینجرز کے مالکان سے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بمطابق دکان پوزیشن لوکیشن سکیورٹی کی تعداد متعین مقر ر کریں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنا ایک نمائندہ مقرر کرے جس کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوتی رہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری بھی اپنے پاس اسلحہ رکھ سکتی ہے تاجر پولیس کے ساتھ ساتھ اپنی بھی سکیورٹی بہتر کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آسکے انہوں نے کہا کہ جن تاجروں نے سکیورٹی کے بہتر انتظامات نہ کئے تو ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔