مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوامی مسائل حل کیے، محمد سلیم شہزاد
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے وہ جب بھی اقتدار میں آئی عوا م کے دیرینہ مسائل حل کیے موجودہ حکومت کے دور میں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ہو رہی ہیں عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک محمد سلیم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ہے موجودہ حکومت کا دور تاریخی دور ہے شریف برادران جب اقتدار میں آئے ملک اور عوام کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہسپتالوں کا نظام درست ہو ا ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر محکمہ تعلیم میں بھرتی کیا گیا سالانہ ذہین طلباء و طالبات کو کمپیوٹر لیپ ٹاپ دیے گئے اٹک مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے 2013عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا 2018کے الیکشن میں بھی اٹک کے عوام مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے ۔