نواز شریف کی قیادت میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیاگیا
کھیوڑہ (نامہ نگار) چیئرمین ضلع کونسل جہلم راجہ قاسم علی خان اور ان کے ہمراہ محترم پھپھرہ آف فرانس نے شالیمار چوک میں ڈیرہ گروپ کے قائد چوہدری انتظار الحق اور ان کے گروپ کی دعوت پر ان کے ڈیرے پر تشریف لائے۔اس موقع پر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی چیئر مین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شر یف کی قیادت میں چار سال سے زید عرصہ میں مثالی ترقیاتی کام کیے ہیں۔ ملک سے لوڈ شیڈنگ،دہشت گردی کا خاتمہ پورے ملک میں تیزی سے موٹر وے مکمل ہو رہے ہیں۔دھر نوں ہڑ تالوں کے با وجود ترقیاتی کاموں کی تکمیل مشکلات سے مکمل ہوئے ہیں اور تا خیر بھی ہوئی ہے۔ملک دشمن عناصر کو سی پیک جیسا ورلد چینج منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔لیکن انشاء اللہ یہ منصوبہ مکمل ہو گا اور ملک سے غربت بے روز گاری کا خاتمہ بھی ہو گا۔ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔