نقیب اللہ محسود کا قتل سندھ پولیس کی افسر شاہی کی بدترین مثال ہے، نور رخمان
پنڈی گھیب (نامہ نگار )پختون اتحاد کے سرکردہ رہنما نور رخمان المعروف نوری پٹھان نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسود کا بیہمانہ قتل سندھ پولیس کی افسر شاہی کی بدترین مثال ہے رائو انوار سینکڑوں معصوم شہریوں کو قتل کرنے کے باوجود محکمہ پولیس میں ترقیوں کی منازل تہہ کررہا ہے۔نقیب اللہ محسود کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو پاک فوج بھیجنا چاہتا تھا نقیب اللہ محسود جیسے نوجوانوں کا قتل کا بدلہ لینا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے اگر عدلیہ اور سندھ حکومت نے انصاف فراہم نہ کیا تو محسود قبیلے میں بڑھکتی آگ کو قابو پانا مشکل ہو سکتا ہے ۔