زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔اے ڈی سی ایف اینڈپی میر محمد نواز نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے کسانوںاور زمینداروں کی فلاح وبہبود کے لئیے کئی انقلابی اقدامات کئیے ہیںجن کی وجہ سے ضلع اٹک نے زراعت کے شعبہ میں کا فی ترقی کی ہے اور ترقی کا یہ سفر اب بھی جاری ہے۔اے ڈی سی ایف اینڈپی میر محمد نواز نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں زراعت کے شعبہ میںموئثر اقدامات کئیے گئے ہیں۔اجلاس میں شرکاء کو ضلع اٹک میں زراعت کے شعبہ میںکیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔