مسلح ڈاکو ایک گھر سے لاکھوں کے زیورات و نقدی لے کر فرار
کلر سیداں(نامہ نگار)گائوں دھمنوہا میں ڈکیتی کی واردات آتشیں اسلحہ سے لیس چار نوجوان ملزمان رات گئے گھر میں داخل ہوئے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر کمرے میں بند کیا اور گھر کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے کے طلائی زیورات پونے دو لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی پانچ سو برطانوی پائونڈز دو موبائل فونز اور بندوق چرا کر فرار ہو گئے ۔یہ واقعہ گزشتہ شب کلر سیداں کے دور دراز پہاڑی گائوں دھمنوہا میں راجہ محمد ضمیر ولد راجہ محمد زمان کے گھر پیش آیا۔راجہ محمد ضمیر نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب ڈیڑھ بجے کے قریب پچیس سے تیس سال کے چار نوجوان اسلحہ لہراتے ہوئے اس کے گھر میں داخل ہو گئے ایک ملزم نے نقاب کر رکھا تھا ملزمان نے گھر کے تمام افراد کو کمرے کے ایک کونے میں بیٹھا دیا جہاں ایک مسلح ملزم پستول تانے پہرا دیتا رہا جبکہ دیگر ملزمان نے گھر کی تلاشی شروع کر دی۔وہ سیف میں سے پونے دو لاکھ روپے ،پانچ سو برطانوی پائونڈز، ایک عدد لاکٹ، ایک ہار سیٹ، ایک کڑا،چار چوڑیاں، دو انگوٹھیاں ،دو موبائل،لائسنسی بندوق اور میرا شناختی کارڈ لے کر فرار ہو گئے۔کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹرطارق محمود نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔