بچہ نہیں استعفیٰ دیدوں، ضمنی الیکشن نہ ہو سکے اس وقت دوں گا: شیخ رشید
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شیخ رشید نے کہا ہے استعفیٰ دینا یا نہ دینا میرا ذاتی معاملہ ہے۔ استعفیٰ دینے یا نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے عمران خان نے سات ، آٹھ دن تک استعفاٰ دینے سے منع کیا ہے عمران ہی کے کہنے پر دو دن کیلئے دبئی گیا تھا میرے جانے کے پیچھے طوفان کھڑا کیا گیا استعفاٰ اس وقت دوں گا جب ضمنی الیکشن نہ ہو سکیں 28جنوری کے بعد الیکشن نہیں ہوسکتے۔ کاش تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کیلئے مجھے ووٹ دیئے ہوتے تو آج کام آر پار کردیتا، ملک کی سٹیپنی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ کرنے والے پانچ ججوں کا فیصلہ ڈسٹ بن میں پھینکناہے وہ جواب دیں کہ ائربلیو اور ایل ایم جی کیلئے پیسہ کہاں سے آیا ہے جس ملک کے وزیراعظم، وزیرخزانہ اور داخلہ اقامہ پر ہوں اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ پرویز رشید اور چوہدری نثار کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں پرویز رشید کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتا لیکن چوہدری نثار میں نہ ہمت اور نہ اہلیت کبھی کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے راولپنڈی کی تضحیک ہو۔ پریس کانفر نس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اگر شیخ رشید فون پر بھی استعفیٰ دیں تو قبول کر لوں گا بچہ نہیں ہوں کہ میں استعفیٰ دے دوں اگر الیکشن ہوئے تو میں راولپنڈی کی دو نشستوں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑو ں گا، ، امریکی صدر ٹرمپ نے پلاننگ کے تحت ٹویٹ کی اصل مجرم حقانی نیٹ ورک نہیں بلکہ حسین حقانی ہے جسے وزیر اعظم کا پروٹوکول دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ، ملک کو لوٹنے میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش پیش ہیں چین والے کہتے ہیں کہ سب فیصلے دبئی میں ہوتے تھے، وزیر خزانہ اربوں کی لوٹ مار کرکے بیمار ہوکیلندن میں بیٹھا ہے چائینز کمپنیوں کے ٹھیکوں کا فیصلہ اسحاق ڈار کا بیٹا کرتا تھا۔ نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں سزا نہ ہو اور نہ ہی لوٹی ہوئی دولت کا حساب ہو وہ دولت بچانے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، مسلم لیگ میڈیا سیل سے عدلیہ اور فوج کی تضحیک کی جارہی ہے جبکہ گورنر ہائوس میں پاک فوج کی کردار کشی کی جارہی ہے، 39 قومی اسمبلی کے ارکان ایسے ہیں جنہوں نے اقامہ ختم کرانے کی درخواست دی ہوئی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کے 130اضلاع میں سے 30اضلاع میں مردم شماری ہوئی ہے جبکہ 100اضلاع ابھی رہتے ہیں اس سال الیکشن نہیں ہوسکتے البتہ اسمبلیاں توڑ دی جائیں تو صورت حال مختلف ہوسکتی ہے۔ ختم نبوت ناموس رسالت کے خلاف پارلیمنٹ میں سازش ہوئی ہے اس پارلیمنٹ پر میں 100بار لعنت بھیجتا ہوں ۔چیف جسٹس کو قوم کی جانب سے زینب کیس کا نوٹس لینے کا شکریہ ادا کرتا ہوں وہ ہفتے اور اتوار کو بھی عدالتیں لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ آشیانہ سکیم بارے لاہور کے اندھوں کو بھی پتہ ہے کہ یہ خواجہ آصف کی ہے۔