بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی قرارداد جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف نے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے، شنیلا راوت کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے والے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جس کی بنیادی وجہ موثر قانون سازی کا نہ ہونا ہے۔