ماڈل عدالتوں نے 27فوجداری اور دیوانی مقدمات کے فیصلے سنادئیے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی کی ماڈل عدالتوں نے منگل کو 27فوجداری اور دیوانی مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے 40گواہان کے بیان ریکارڈ کر لیے خصوصی عدالتوں نے تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پرمجموعی طور پرچار سال آٹھ ماہ بیس دن قید اور42ہزار جرمانے کی سزا سناتے ہوئے تین ملزمان کوناکافی شہادت پر بری کر دیا اورچار ملزمان کو پروبیشن کی سزا سنائی گئی ، سول ایپلٹ کورٹس نے ایک سول اپیل کا فیصلہ سنایا، سول عدالتوں نے13سول کیسوں کے فیصلے سنائے اور17گواہان کے بیان ریکارڈ کئے۔ای کورٹ میں ویڈیولنک کے ذریعے اڈیالہ جیل 17 حوالاتیوں کی حاضری لگائی گئی جبکہ مصالحتی سینٹر میں سول جج کی نگرانی میں دو مقدمات میں فریقین کے درمیان مصالحت سے صلح کروادی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لڑکی کی تحویل کیلئے دائردرخواست پرسولہ سالہ حلیمہ سعدیہ کو والدہ روبینہ بی بی کی تحویل میں دے دیا ۔