نجی سکول میں ٹیچرکے بھائیوں کا طالبعلم پر تشدد کا مقدمہ درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ائر پورٹ پولیس نے ڈھوک چوہدریاں میں واقع نجی سکول میں ٹیچرکے بھائیوں نے طالبعلم پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا سکول کی پرنسپل ریحانہ یونس نے پولیس کو بتایاکہ سکول ٹیچر ماریہ اورطالبعلم حاد احمد سجاد سے تلخی ہوئی تو ٹیچر نے بھائی حماد کو گھر جا کربتایاتو وہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سکول میں داخل ہوا اور حاد احمد سجاد کو تشدد کانشانہ بنایا ۔