تین گھروں سے نقدی، طلائی زیورات، دفتر سے کمپیوٹر سسٹم چوری ہوگیا
راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ صادق آبادکو قمرالاسلام نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے توڑ کرنقدی اور طلائی زیوراتچوری کرلئے گئے تھانہ پیرودھائی کو خورشید بی بی نے بتایا کہ فیصل آباد سے بذریعہ بس آنے والی میری بیٹی کس پرس چوری ہوگیا جس میں نقدی اورآٹھ تولہ وزنی طلائی زیورات تھے تھانہ نیوٹاون کو شیخ عامرنے بتایا کہ میری دکان سے کپڑوں کا تھیلاچوری ہوگیا تھانہ نیوٹاون کو ثالث خان نے بتایا کہ مدعی کی گاڑی نمبرADX - 826 چوری ہوگئی ہے تھانہ سول لائن کو سردار نجیب نے بتایا کہ مجھ سے نعیم نے گاڑی لی جو اب واپس نہیں دے رہا تھانہ کراچی کمپنی کو اسامہ اقبال نے بتایا کہ جی نائن مرکز میں میرے گھریلو ملازم نے نقدی اور اوون چوری کرلئے تھانہ شالیمار کو خالد سعید نے بتایا کہ سیکٹر ایف الیون ون میں میرے گھر سے نقدی اور طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ آئی نائن کو ارشد احمد نے بتایا کہ سیکٹر آئی ایٹ ون میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو میری بیٹی سے پرس چھین لے گئے جس میں نقدی اور ضروری کاغذات تھے تھانہ کوہسار کو شوکت حسین نے بتایا کہ بلیو ایریا میں وزیر ٹیلرز کی پارکنگ سے میری کرولا کار نمبرZG - 594 چوری ہوگئی تھانہ کورال کو جمشید اقبال نے بتایا کہ شریف آباد میں میرے گھر کے باہر کھڑی مہران کار نمبرLZO - 9884 چوری ہوگئی تھانہ کوہسار کو نوید اشرف نے بتایا کہ سیکٹر ایف سکس ون میں دفتر سے میرا کمپیوٹر سسٹم چوری ہوگیا ۔