ماڈل صوفیہ مرزا فراڈ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے ماڈل صوفیہ مرزا فراڈ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے کیس کی سماعت کی۔ ماڈل صوفیہ مرزا عدالت پیش ہوئیں اور حاضری لگوائی۔ صوفیہ مرزا کے خلاف تھانہ سمن آباد میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔ صوفیہ مرزا کے وکیل ہائیکورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے آج عدالت نہ آ سکے۔