باغبانپورہ: دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقے میں سٹیشنری کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں بازار میں سٹیشنری کی دکان میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔