سابق ملازم کو پنشن ادائیگی کا معاملہ، صدر نیشنل بنک کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نیشنل بینک آف پاکستان کے سابقہ ملازم کو پنشن نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر صدر نیشنل بینک آف پاکستان کو موقف سن کر درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے جاسم شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔