سانحہ یوحنا آباد کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔ع دالت نے آئندہ سماعت پر مختلف ٹی وی چینلز کے کیمرہ مین گواہان کو طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 کے جج سجاد احمد نے سانحہ یوحنا آباد کیس پر سماعت کی ۔سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہے۔