لطائف
بیٹے نے اپنے دوستوں کو موٹر سائیکل چلتے دیکھا تو گھرآکر باپ سے فرمائش کی کہ مجھے بھی موٹر سائیکل لے کر دیں۔
فرمائش سُن کرباپ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دو ٹانگیں کس لئے دی ہیں؟
ایک بریک لگانے کے لئے اور دوسری گئر لگانے کے لئے۔بیٹے نے جواب دیا۔
٭٭٭
٭ایک آدمی کسی شخص سے ملنے گیا جب دروازے پر پہنچھا تو گھنٹی بجادی،نوکرآیا اور پوچھاجی کس سے ملنا ہے؟
آدمی۔۔جاو اپنے صاحب سے کہو کہ فلاں آدمی تم سے ملنے کیلئے آیا ہے۔جب نوکر اندر جانے لگا تو اِس آدمی کو مکان مالک کا سر کھڑکی میں نظر آیا جو کمرے میں ٹہل رہا تھا۔۔کچھ دیر بعدنوکر آیا اور آدمی سے کہا،،،صاحب تو گھر پر نہیں ۔
آدمی بولامیں جا رھا ہوں لیکن جب تمہارا صاحب آئے تو ان سے کہنا کہ جب بھی وہ گھر سے نکلے تو سر کھڑکی میں نہ رکھیں بلکہ یہ بھی اپنے ساتھ ہی لے جائے۔
٭٭٭
٭ایک سردار ٹرین چلا رہا تھا کہ اچانک ٹرین جھٹکے کھانے لگی
لوگ ڈر کے مارے چیخنے لگے اور سردار سے پو چھنے لگے کہ کیا ہوا؟سردار نے کہا کہ پٹڑی پر آدمی تھا تو لوگوں نے کہا کہ ایک آدمی کو بچانے کے لئے تم ہم سب کو مارنا چاہتے تھے سیدھا ٹرین اس پہ ہی چڑھا دیتے۔سردار نے جواب دیا کہ میں اس کو مارنے والا تھا لیکن وہ پٹڑی سے اتر کر کھیتوں میں دوڑنے لگامیں نے بھی ٹرین کیتھوں میں اس کے پیچھے دوڑائی مگر وہ بچ گیا۔
٭٭٭
٭ایک آدمی سبزی منڈی گیاتو دیکھا کہ ایک سبزی والاٹماٹروں پر پانی چھڑک رہاہے،جب بہت دیر ہوچکی تو آدمی نے کہا کہ جب ٹماٹروں کو ہوش آجائے تو 2 کلو تول دینا۔
٭٭٭
پٹھان نے ایک بچے کو اغوا کیا اور ایک چٹ پر لکھا کہ 50 لاکھ روپے کل صبح تک پل کے نیچے رکھ دو۔پھر یہ چٹ بچے پر چسپاں کر کے بچے کو گھر واپس بھیج دیا۔دوسرے روز پٹھان پل کے نیچے گیا تو وہاں 50 لاکھ روپے موجود تھے اور ساتھ ہی ایک چٹ تھی جس پر لکھا تھا۔ام کو پیسہ کا افسوس نہیں افسوس توبس یہ ہے کہ ایک پٹھان نے پٹھان کو لوٹا۔
٭٭٭