ہائیکورٹ: شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر چیئرمین نادرا کونوٹس
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چئیرمین نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سے تحریری جواب طلب کر لیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بہادر خان کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام بہن بھائیوں اور اہل خانہ کے شناخت کارڈ بنے ہوئے ہیں نادرا نے غیر قانونی طور پر شانختی کارڈ بلاک کر دیا ہے ۔