بلا ول بھٹو سوئٹز ر لینڈ روانہ ، عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کر ینگے
کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور نائب صدر پی پی پی پی سینیٹر شیری رحمان آج ڈیووس روانہ ہو گئے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کا اڑتالیس واں سالانہ اجلاس ہورہا ہے۔عالمی اقتصادی فورم میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر دونوں رہنمائوں کی عالمی رہنمائوں اور عالمی داروں کے سربراہان سے ملاقات متوقع ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور شہر کے مختلف اضلاع کے لیئے نئے عہدیداران کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ میاں شاہد عباس کو ضلعہ -1 کا صدر، محمد آصف ناگرا کو ضلعہ -2 کا صدر، عاطف چودھری کو ضلعہ3 کا صدر، چودھری امجد علی جٹ کو ضلعہ -4 کا صدر اور حق نواز خان کو ضلعہ4 کا سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین کے سیکرٹری برائے سیاسی امور جمیل سومرو کی جانب سے مذکورہ بالا عہدیداران کی مقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔