گیند سے چھیڑ چھاڑ، سٹیون سمتھ کیخلاف آئی سی سی کا کارروائی سے گریز
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ بھی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے مگر آئی سی سی نے کسی کارروائی سے گریز کیا۔ایک ویڈیو میں انھیں بال پر تھوک لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے ایسا محسوس ہواکہ وہ ہونٹ پر موجود بام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔یہ ویڈیو اتوار کو انگلینڈ کے ساتھ کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ کی تھی۔اس سے قبل آسٹریلیا میں ہی جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کو ٹیسٹ میچ کے دوران منہ میں ٹافی رکھ کر گیند پر تھوک لگانے کی وجہ سے جرمانہ ہوا تھا۔