ٹی ٹونٹی کیبلز ویٹرنز کا میلہ 12 فروری سے سجے گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)عامر کیبلز کے زیر اہتمام 8 ویں ٹی ٹونٹی کلر کٹ ویٹرنز کرکٹ کپ کا میلہ 12 فروری سے شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ فیصل ٹائون میں سجے گا۔ یہ بات سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے کہی۔ اس سلسلے میں شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی نے کی۔اس موقع پر سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ، سی ای او ترک پلاسٹ حماد مقبول، ولید یعقوب اور تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈراز کو حتمی شکل دی گئی۔ مہمانِ خصوصی نواب عاشق حسین قریشی نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف کرکٹ کھیلنا نہیں بلکہ تمام لوگوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ ہم کھلاڑیوں کی بھلائی کرسکیں۔