میٹروپول سینما انتظامیہ نے ڈی سی آفس کے کلرک کیخلاف رشوت لینے پر درخواست دیدی
لاہور(کلچرل رپورٹر)میٹروپول سینماکی انتظامیہ نے ڈی سی آفس کے سینماکلرک محموداحمدکے خلاف مبینہ رشوت لینے پرمحکمہ اینٹی کرپشن میںدرخواست دے دی ۔میٹروپول سینماکے منیجر قیصرثناء اللہ نے ڈائریکٹراینٹی کرپشن لاہورکودی گئی درخواست میں لکھاہے کہ مذکورہ کلرک طارق زمان ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات سینما اور تھیٹر کے ماتحت کام کرتاہے جوہرہفتے سنسرسرٹیفکیٹ جمع کرنے کے پانچ سو،سینمالائسنس کی تجدیدکے سات ہزار،فلم کی تبدیلی پرہرہفتے پانچ سو،عیدین کے موقع پرپانچ ہزاراورعیدپراضافی شوکے دوہزارروپے رشوت وصو ل کرتاہے ۔محموداحمداب تک لاکھوںروپے کی رشوت وصول کرچکاہے ۔گزشتہ ہفتے فلم سخی بادشاہ کے سنسرسرٹیفکیٹ کے عوض پچیس سورو پے وصول کیے ہیں لہٰذااس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔اس سلسلے میں محموداحمدکاکہناتھاکہ گزشتہ ہفتے جعلی سنسرسرٹیفکیٹ پرفلم سخی بادشاہ کی نمائش پرمیٹروپول سینماسیل کیاتھاجس کی رنجش میں انہوں نے میرے خلاف درخواست دی ہے۔