چودھری ریاض کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ممتاز مسلم لیگی رہنما و سابق صوبائی وزیر چودھری محمد ریاض نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ انہوں نے ہری پور کے کامیاب جلسہ پر میاں نواز شریف کومبارکباد دی اور کہا کہ مریم نواز نے دوسرے عوامی جلسہ میں عمدہ تقریر کی۔ میاں نواز شریف نے 68 ویں سالگرہ پر تحفہ پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چودھری محمد ریاض ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں۔