اسلامی جمعیت طلبہ کی کارکنان پر پولیس تشدد اور گرفتاری کی مذمت
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلامی جمعیت طلبہ اسلامی یونیورسٹی نے جامعہ پنجاب اور لاہور جمعیت کے کارکنان پر پولیس کے تشدد اور 60 سے زائد کارکنان کی گرفتاری کی پرزور مذمت کی ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ اسلامی یونیورسٹی کے سیکرٹری اطلاعات ماجد امیر نے کہا ہے کہ ہمارے ہی فیسٹیول کو جلایا گیا اور ہمارے کارکنان پر تشدد کیا گیا اس کے باوجود بھی پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کے بجائے لاہور جمعیت کے سیکرٹری جنرل اور کارکنان پر ہی ظالمانہ تشدد کیا اور ان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ پورے ملک میں حالات کے ذمہ دار حکومت بالخصوص رانا ثنا اللہ ہوں گے ہمیں مجبور نا کیا جائے کہ ہم قانون ہاتھ میں لیں، جامعہ سمیت پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں حالات خراب کرنے کے ذمہ دار یہی ہیں، شہباز شریف نے اپنی نیب کی پیشی سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سارا گھنانا کھیل کھیلا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور واقعے کی اعلی سطح تحقیقات کی جائیں اور جو بھی قصور وار ہو اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔