فرانس: بحریہ کے بیس پر حملے کی سازش کا الزام، مسلمان نوجوان کو 10 برس قید
پیرس (اے ایف پی) فرانس میں بحریہ کے اڈے پر حملہ کر کے اہلکاروں کو قتل کرنے کے الزام پر عدالت نے ایک شخص کو 10 برس کے لئے جیل بھیج دیا ہے۔ 27 سالہ حکیم مرانیسی پر دہشتگردی کی فرد جرم عائد کی گئی کہ اس نے 2015ء میں سازش بنائی تھی۔ اسے پارسل میں چاقو اور دیگر اوزار موصول ہوئے تھے۔