سیکرٹری سائنس وٹیکنالوجی یاسمین مسعودکا پاکستان انجینئرنگ کونسل کا دورہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیکرٹری برائے وزارت سائنس وٹیکنالوجی یاسمین مسعودنے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا دورہ کیا اور انجینئرز ، کنسٹرکٹرز اور آپریٹرز کے لیے دستیاب سہولتوںکو سراہا ۔ اس موقع پر انجینئر جاوید سلیم قریشی چیئرمین اور انجینئر خادم حسین بھٹی، رجسٹرار ،پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ادارے کی کارگردگی ، دستیاب سہولتوں اور انجینئرنگ کے مختلف شعبوں کے معیارات کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ انجینئر جاوید سلیم قریشی نے بتایا کہ پاکستان کودنیا میں انجینئرنگ کے اعلیٰ ترین فورم واشنگٹن اکارڈ میں مستقل رکنیت کا حصول پاکستان کے نظام تعلیم کے بہتر معیار کی نشاند ہی کرتا ہے ۔پاکستان دنیا کا انیسواں اور اسلامی دنیا میں تیسرا ملک ہے جس کو واشنگٹن اکارڈ کی رکنیت حاصل ہوئی ہے۔ اس موقع پر لیفٹینٹ کرنل( ر) حق نواز ، ڈپٹی رجسٹرارکنسٹرکٹرز ڈیپارٹمنٹ نے یاسمین مسعود کو ملکی کنسٹریکشن انڈسٹری کی ہمہ جہت ترقی اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی ،وسائل اور طریقہ کار سے استفادہ،بالخصوص ثائنہ پاکستان ایکونامک کاریڈور کے منصوبہ جات میں زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لیے پی ای سی کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے متلق بریفنگ دی۔