اسرائیل کے ساتھ 10 برس بعد تنازعہ طے مغربی کنارے کے فلسطینیوں کیلئے 3 جی موبائل سروس بحال
غزہ (اے ایف پی) اسرائیلی حکام سے 10 برس جاری رہنے والے تنازعہ کے بعد مغربی کنارے کے رہائشی فلسطینیوں کو 3 جی موبائل کمیونیکیشن سروس مل گئی۔ جوال اور وطانیہ کمپنیوں نے دوبارہ سروس شروع کر دی۔ قبل ازیں اسرائیلی حکومت نے ضروری فریکونسی تک رسائی روک دی تھی۔