ؔراولپنڈی ائیر پورٹ روڈ پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)راولپنڈی ایئر پورٹ روڈ پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے،شاہ فیصل کالونی،ڈھوک حافظ اور شاہ خالد کالونی کے مکینوں نے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے سپیڈ بریکر اور ’’اوور ہیڈ سٹیل بریجز‘‘بنانے کا مطالبہ کیا ہے،بزرگوں ،بچوں اور عمر رسیدہ خواتین کو سڑک کراس کرتے وقت تیز رفتار ٹریفک میں گاڑیوں کے ہجوم میں سے نواحی آبادیوں میں جانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے،گذشتہ روز بھی ایک جواں سال خاتون ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو چکی ہے،چئیرمین یونین کونسل77شاہ فیصل کالونی حاجی وقار حسین ڈار نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ایئر پورٹ روڈ کی نواحی آبادیوں کو جانیوالے مقامات پر سپیڈ بریکربنانے کیساتھ ساتھ روڈ کراس کرنے کیلئے سٹیل اوور ہیڈ برج بنائے جائیں تاکہ آئے روز کے ٹریفک حادثات سے بچا جاسکے۔