سال 2018 کا پہلا چاند گرہن 31 جنوری کوہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) سال 2018 کا پہلا چاند گرہن 31 جنوری کوہوگا، چاند گرہن راولپنڈی ،اسلام آباد ،لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2018ء کا پہلا چاند گرہن 31 جنوری کو ہوگا جوراولپنڈی اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔ چاند گرہن کا دورانیہ 6 گھنٹے ہوگا، چاند گرہن کا آغاز 3 بجکر 51 منٹ اور اختتام 9 بجکر 8 منٹ پر ہوگا، کراچی میں چاند 6 بجکر 31 منٹ پر نکلے گا۔