ریلوے اراضی واگزار کرانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی
اسلام آباد (مسعود ماجد سید) پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں اپنی اراضیات پر تجاوزات ہٹانے اور واگزار کرانے کیلئے صوبائی وزراء اعلیٰ اور صوبائی چیف سیکرٹریزکی معاونت سے ٹاسک فورس قائم کردی ہے جو مستقبل میں پالیسی فریم ورک بناے ٔ گی اور پاکستان ریلویز اور ریلوے پولیس کو ذمہ دارٹھہرایاجاے ٔگا۔ریلوے اراضیات پر تجاوزات آپریشن کو بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔3026افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیاہے۔وزارت ریلویز کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں اپنی اراضیات پر سے تجاوزات کو ختم کرانے اور مکمل طور پر واگزار کرانے کیلئے اعدادوشمار اکٹھے کرنے کیلئے کمپیوٹرائزاڈ نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے۔اس وقت چاروں صوبوں میں پاکستان ریلوے کی کل 167,670ایکٹر اراضی میں سے 4104.91ایکٹر اراضی پر تجاوزات ہیں۔89251ملین روپے مالیت کی ریلوے کی نجی تجارتی،رہائشی،زرعی، و سرکاری و عسکری محکموں کے زیر استعمال اراضیات کو واگزار کرانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ چاروں صوبوں میں عسکری و سرکاری محکموں سے اراضی تاحال واگزار نہیں کرائی جا سکی ہے تاہم نجی شعبے میں 783ملین روپے مالیت کی 107.04ایکٹر اراضی کو تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن کے ذریعے واگزار کرا لیا گیا ہے۔ وزارت ریلویز نے لچکدار رویہ اختیار کرتے ہوئے پنجاب میں پاکستان رینجرزکو 50 ملین روپے مالیت کی 1692ایکڑ اراضی ریگولرائز کردی ہے۔ یہاں یہ بھی واضح کیا جا رہا ہے۔ 2013 میں 118 ایکڑ، 2014 میں1437ایکٹر، 2015 میں2107 ایکٹر اور 2016 میں 2683 ایکٹر اراضی کو پٹے پر دے دیا گیا ہے۔