پاک چین دوستی کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سے فروغ ملا، چینی میڈیا
بیجنگ (آئی این پی) دیگر ممالک کی طرح پاک چین باہمی تعاون کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سے بہت فروغ ملا ہے، اوبور منصوبہ کے تحت چھوٹے منصوبوں سے عام لوگوں کی زندگیوں پر بہتر اثرات مرتب ہوئے ہیں، توانائی منصوبوں نے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، پیپلز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ کی بدولت پاک چین تعلقات میں بہتری کے ساتھ ساتھ چھوٹے منصوبوں سے عام لوگوں کی زندگیوں پر بہتر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پاکستان میں جاری توانائی بحران کے خاتمے میں اس منصوبہ کے تحت جو توانائی کے منصوبے قائم کئے گئے ان منصوبوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔