چینی بحریہ میں جدید ترین لڑاکا طیارہ شامل کر لیا گیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چین کی بحریہ نے ایک نئے طیارے کو اپنے لڑاکا فلیٹ میں شامل کر لیا ہے۔ ایچ سکس جی قسم کا طیارہ الیکٹرانک وار فیئر کے لئے تمام تر برقی آلات سے لیس ہے۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان کے مطابق ایچ سکس جی قسم کا طیارہ دشمن کے طیاروں اور دوسرے جنگی آلات کو مکمل طور پر جام کر سکتا ہے۔ طیارہ ہر طرح کی ریڈی ایشن کو ختم کر سکتا ہے اور دشمن کی سرگرمیوں کو کچل سکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق طیارہ جنوبی چین کے سمندر میں دشمن کی سرگرمیوں کا پتہ چلانے اور انہیں بے اثر بنانے میں کام آئے گا۔ طیارہ چین کی بحریہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔