زرداری کا کرپشن کیخلاف بات کرنا قیامت کی نشانی، عمران جھوٹے، عوام الیکشن میں مسترد کردینگے: وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور، لیہ (خصوصیی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ لیہ کے ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینیں کام کر رہی ہیں عوام فری علاج کرا سکیں گے۔ ہسپتال کی چلڈرن وارڈ بڑی شاندار ہے ۔لیہ کے شہریوں کو اب کسی اور ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں۔ لیہ میں ساڑھے 4 برسوں میں 5 ارب روپے سے سڑکیں بنائیں ۔ بعد میں لیہ میں موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح میرے لئے باعث مسرت ہے اگر 2018ء میں موقع ملا تو لیہ کی تقدیر بدل دیں گے کھاد کی قیمتوں پر کسانوں کو سسبڈی دی ہے پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑیوں پر چڑھ گئے۔ عمران خان 24 گھنٹے جمعرات بولتے ہیں جو شخص جھوٹ بولے وہ عوام کے ووٹوں کا حقدار نہیں کیا وہ آپ کے ووٹوں کا حق دار ہے پنجاب میں لاکھوں اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا عمران نے خیبر پی کے میں کچھ نہیں کیا پشاور میں جنگلا بس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ پتہ نہیں کب مکمل ہو گی زرداری صاحب کرپشن کی بات کرتے ہیں تو قیامت آئی ہے کہ نہیں آئی، آئندہ الیکشن جیتنے کے بعد لیہ میں سپیڈو بس لائیں گے عمران کے ٹویٹ پڑھنے کی ضرورت نہیں، 24 گھنٹے جھوٹ بولتا ہے، آصف زرداری کہتے ہیں کہ شریف خاندان کی کرپشن کا حساب لوں گا۔زرداری صاحب شیروانی پہن کر کہتے ہیں کہ کرپشن کا حساب لینے آیا ہوں جو شخص خود کرپشن میں دوبا ہوا حساب کیا لے گا ایسی باتیں کرے تو قیامت آئے گی خدا کی قدرت کون کیا کہہ رہا ہے آصف زرداری نے سندھ میں کرپشن کے بازار لگا دئے ہم نے ایک ایک پیسے کو امین بناکر آپ کی خدمت میں نچھاور کیا۔ لاڑکانہ میں اربوں کے فنڈز دیئے لگا کچھ نہیں، سندھ میں نہ سڑکیں ہیں نہ ہسپتال ملک 2013ء میں لوڈ شیڈنگ میں ڈوبا ہوا تھا آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ایک ایک پائی آپ کی خدمت کیلئے استعمال کی ہے گرمی میں پنکھے بھی چلیں گے اور ٹیوب ویل بھی۔ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا تو پاکستان کو عظیم ملک بنا دیں گے۔ آصف زرداری نے سندھ میں کچھ نہیں کیا شہباز شریف نے لیہ میں نیو سٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ یونیورسٹی میں ٹیکنیکل کالج بھی شامل ہوگا انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور بہتان لگانے والوں کو عوام آئندہ انتخابات میں مسترد کر دیں گے آصف زرداری نے سندھ میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ان کا کرپشن کیخلاف بات کرنا قیامت کی نشانی ہے۔
شہباز شریف